Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کوسندھ پرجوتوجہ دینی چاہیے وہ نہیں دےرہی، شرجیل انعام میمن

Now Reading:

وفاقی حکومت کوسندھ پرجوتوجہ دینی چاہیے وہ نہیں دےرہی، شرجیل انعام میمن
پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کاحصہ نہیں ہے، شرجیل میمن

پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کاحصہ نہیں ہے، شرجیل میمن

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کوسندھ پرجوتوجہ دینی چاہیےوہ نہیں دے رہی ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حیدر آباد میں عید الاضحیٰ  کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کےکچھ منصوبےالتوا کاشکارہیںٍ جبکہ سندھ میں دی گئی وفاقی اسکیموں کے ساتھ مذاق کیاجاتاہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم بیانات تک محدود ہے وہ سیاست میں زندہ رہناچاہتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

سینئر وزیر نے کہا ہمارے ملک میں کافی لوگ ٹیکس نہیں دیتے، جبکہ بدقسمتی سے ٹیکس نہ دینےوالوں کابوجھ بھی اداکرنے والوں پر پڑتاہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بجٹ کوئی بھی حکومت شوق سے پیش نہیں کرتی جبکہ بجٹ میں جن چیزوں پر تحفظات ہیں حکومت کےسامنے رکھ رہےہیں۔

Advertisement

سینئر وزیر نے کہا کہ منشیات کے خلاف میں جہاد کررہا ہوں، جبکہ منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیاآپ قیدی نمبر804کوعیدکی مبارکباددیں گے؟ جس کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خوشی کاموقع ہے تمام لوگوں کوعیدکی مبارکباد دیتا ہوں اس کے علاوہ جولوگ اندر ہیں جوباہریاجوجیلوں میں ہیں سب کوعیدمبارک کہتاہوں۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عید کے موقع پر کسی بھی جماعت کے خلاف گفتگو نہیں کروں گا جبکہ سندھ میں وفاقی حکومت کے کچھ منصوبے التوا کے شکار ہیں، اس کے علاوہ ایسی بھی شاہراہیں ہیں جو وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ میں شدیدبارشوں کی پیشگوئی ہے، اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ یہ برساتیں باعث زحمت نہ بنے، جبکہ  تمام ادارے بھی آن بورڈ ہیں الرٹ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مثالی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اسلامیہ یونیوسٹی بہاولپور میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، چھ افراد زخمی
کراچی میں مون سون سیزن میں بارش کے بجائے معمول سے زیادہ گرمی کیوں ہے؟ وجہ سامنے آگئی
حیدرآباد میں پینے کا پانی دریا اور نہر سے بغیر فلٹر اور کلورین سپلاٸی کرنے کا انکشاف
معطل شدہ رکن کی نظرثانی اپیل کے فیصلے تک ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی درخواست
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اعظم خان کا عدالت کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر