Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرداخلہ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات؛ اہم امور پر گفتگو

Now Reading:

وزیرداخلہ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات؛ اہم امور پر گفتگو

وزیرداخلہ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات؛ اہم امور پر گفتگو

روم: وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز چوہدری سالک حسین اٹلی کے وزارت داخلہ پہنچے جہاں اطالوی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے وفاقی وزراء کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین کی اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات ہوئی جس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور   غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف مربوط اور موثر لائحہ عمل پر بھی اتفاق ہوا۔

ملاقات میں مشترکہ طور پر قریبی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دوارن ملاقات انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لئے اٹلی کا پاکستانی بارڈرز کو محفوظ بنانے کیلئے معاونت پر بھی غور ہوا اور طے کیا گیا کہ اطالوی ٹیم اس ضمن میں جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Advertisement

محسن نقوی نے اٹلی میں قید 146 پاکستانیوں کے حوالے سے بھی بات کی اور 42 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اطالوی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ مضبوط باہمی اشتراک کار  انسانی اسمگلنگ روکنے، انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی کے لئے مددگار ثابت ہو گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے اور انسداد منشیات کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں، انسانی اسمگلنگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔

دوسری جانب چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اٹلی پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے، اٹلی پاکستان کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت کے زیر التوا معاہدہ کو جلد حتمی شکل دے تاکہ غیر قانونی امیگرنٹس کی حوصلہ شکنی ہو۔

اطالوی وزیر داخلہ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور انسداد منشیات کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ انسداد منشیات، بارڈر سیکیورٹی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لئے  تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید، اطالوی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امام حسینؓ کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے عظیم درس ہے، صدر مملکت
پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان
کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس
بنوں کنٹونمنٹ حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، آئی ایس پی آر
وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں، مریم اورنگزیب
امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہمیں باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر