Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاکھوں عازمین کی میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی

Now Reading:

لاکھوں عازمین کی میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی
لاکھوں عازمین کی میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی

لاکھوں عازمین کی میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاکھوں عازمین آج  میدان عرفات میں حج کے  کارکن اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں۔

 لبیک اللھم لبیک کی بلند صداؤں کےساتھ دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج میدان عرفات میں موجود ہیں، تمام عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سن رہے ہیں، اس کے بعد  نماز ظہر اور عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔

 مسجدالحرام کےامام وخطیب شیخ ڈاکٹرماہربن حمد خطبہ حج دیں گے،جبکہ خطبہ حج کا ترجمہ اردوسمیت 50 زبانوں میں نشرکیاجائے گا۔

حج کا خطبہ سننے کے بعد تمام عازمین عازمین غروب آفتاب ہوتے ہی مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء اکٹھی اداکریں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلےگزاریں گے۔

واضح رہے کہ عازمین حج نے گذشتہ شب منیٰ میں قیام کیا تھا۔

Advertisement

 حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کریں گے، جبکہ 10 ذی الحج کونماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین جمرات روانہ ہوں گے۔

جمرات پرشیطان کوکنکریاں مارنے کے بعد حجاج قربانی کریں گے، اس کے بعد احرام کھول دیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمینِ حج میں سے ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عازمین حج نے گذشتہ شب منیٰ میں قیام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم عاشورہ برداشت، رواداری اور قربانی کا پیغام ہے، صدر ایف پی سی آئی
پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل طور پر فعال ہے، عظمیٰ بخاری
انتظامات کا جائزہ لینے ڈی جی رینجرز سندھ ایم اے جناح روڈ پہنچ گئے
تھانے میں ہینڈ گرینیڈ پھٹنے سے تین پولیس اہلکار زخمی
میمن گوٹھ میں پانچ بچے مین ہول میں گرگئے
ملک کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ دہشتگردی سے ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر