Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

“پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے”

Now Reading:

“پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے”

“پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے”

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے جہاں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا اور سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سیکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا جبکہ چینی سفیر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے  جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنوں میں فوج نے ریسپانس ایس او پیز کے مطابق بالکل درست دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
عزمِ استحکام آپریشن کو متنازع بنانا مافیا کی چال ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی ضروری ہے، کنٹریکٹس پبلک کئے جائیں؛ عاطف اکرام
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ کے باہر اسمبلی لگالی
سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک صارفین کو 68 کروڑ کا ریلیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر