Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم، پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Now Reading:

مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم، پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم، پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم، پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں جبکہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 201 چھاپے مارے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مکروہ دھندے میں ملوث 59 ملزمان کو گرفتار، جبکہ 56 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 24 کلو گرام چرس، 720 گرام آئس، 990 لٹرز شراب برآمد ہوئی ہے، جبکہ 26فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں نے 31523 چھاپے مارے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشی میں ملوث  15368ملزمان گرفتار جبکہ 14729 مقدمات درج کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے 8876 کلو  گرام سے زائد چرس، 44 کلوگرام آئس، 155کلو ہیروئن، 267 کلو افیون، 1666140 لٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔

Advertisement

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی میں تیزی لائیں، جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز منشیات کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید یہ بھی کہا کہ سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز ، ڈیلرز اور سپلائرز کو قانون کی گرفت میں لائیں، اس کے علاوہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری
جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان
ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، صدر مملکت
مریم نواز کا فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت
فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر