Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیدالاضحیٰ ہمیں عملی زندگی میں قربانی اور ایثارکا درس دیتی ہے، محسن نقوی

Now Reading:

عیدالاضحیٰ ہمیں عملی زندگی میں قربانی اور ایثارکا درس دیتی ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

وزیرداخلہ محسن نقوی نے امت مسلمہ کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں عملی زندگی میں قربانی اورایثارکادرس دیتی ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطرجھوٹی اناکی قربانی دینےکاعہدکرناہے، اور ہمیں زبانی جمع خرچ کوچھوڑ کرحقیقت میں منافقت کی قربانی دیناہوگی، جبکہ وطن عزیز کاقرض سب پرواجب الادا ہے۔

وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ عید الاضحی پر ہم اسرائیلی بربریت کا شکار اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جبکہ آج مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اقوام عالم کو یہ مظالم فوری روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے، جبکہ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔

وزیرداخلہ نے مزید یہ بھی کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں مستحق بہن بھائیوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے، اس کے علاوہ وطن کے معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ کی ہوشربا خفیہ کال منظرِ عام پر آگئی
خیبرپختونخوا اسمبلی کا ’آپریشن عزم استحکام‘ سے قبل اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ
امریکی سفیر کا بزنس گروپس کی طرف سے پاکستان میں انویسٹمنٹ میں دلچسپی کا اظہار
ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
کراچی میں دو روز سے جاری شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں تیز بارش
پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کے 9 آزاد ارکان کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹس جمع کروادیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر