Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار

Now Reading:

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار

کراچی میں آج شام بوندا باندی کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں تیز ہواوں کا راج ہے اور آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں تیز سمندری ہواوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا،  شہر میں اس وقت 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم گرمی کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب74 فیصد ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبہ  شہر کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع  موسم شدید گرم رہے گا،  تاہم شام یا رات میں بالائی اور وسطی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement

جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، کشمور اور ادادوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی  ہےجبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں، مہمند، خیبر، اورکزئی،  وزیرستان اور کرم میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،  خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement

  تاہم شام یا رات میں خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی،نصیر آباد، جعفر آباد، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسییٰ خیل، شیرانی، ژوب اور گردو نواح میں تیز ہوائیں اور جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 گلگت بلتستان  اور کشمیر میں  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش  کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنوں حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں سپردخاک
نواسہ رسولﷺنے حق اور باطل کی لڑائی میں جانیں دےکر حق کوفتح سےسر فرازکیا، شہبازشریف
واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا گراں قدر اور تاریخ ساز باب ہے، مریم نواز
یوم عاشورحضرت امام حسینؓ کی میدان کربلا میں شہادت کی یادتازہ کرتاہے، صدر مملکت
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
محرم الحرام جلوس: وزیراعلیٰ سندھ کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر