Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور چین کا عالمی مسائل پر رابطے بڑھانے پر اتفاق

Now Reading:

پاکستان اور چین کا عالمی مسائل پر رابطے بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور چین کا عالمی مسائل پر رابطے بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا عالمی مسائل پر رابطے بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے اعلیٰٰ سطحی رابطوں کی رفتار کو برقرار رکھنے، اہم علاقائی اور عالمی امور پر رابطے کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی امور کے وزیر لیو جیان چائو سے ملاقات ہوئی۔

 ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے سی پیک کے کردار کو سراہا، جبکہ پاکستان اور چین کی جانب سے علاقائی اور عالمی امور پر دو طرفہ رابطوں کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

اس موقع پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جبکہ سی پیک نے پاکستان میں انرجی سیکیورٹی کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سی پیک کے معاملے پر دونوں ملکوں میں سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے اور ہم اہنگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

  دوسری جانب چینی وزیر نے کہا کہ برادر آہن اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست کی حیثیت سے پاکستان کے لیے چین کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت ہے۔

چینی وزیر لیو جیان چاؤ نے  پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک اشتراک کار کو مزید فروغ دینے کے عزم اورسی پیک پر پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

چینی وزیرنے کہا کہ چین سی پیک کے جاری اور نئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کو مکمل اعانت فراہم کرے گا۔

 ملاقات میں چینی وزیر نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سی پیک کی ثابت قدمی کے ساتھ حمایت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ چین، کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ  نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے وزیر اور سینٹرل کمیٹی کے رکن لیو جیان چاؤ پاکستان کے 3 روزہ دورہ آئیں ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عزمِ استحکام آپریشن کو متنازع بنانا مافیا کی چال ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی ضروری ہے، کنٹریکٹس پبلک کئے جائیں؛ عاطف اکرام
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ کے باہر اسمبلی لگالی
سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک صارفین کو 68 کروڑ کا ریلیف
خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ کا بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر