Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

عید پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

عید پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عید پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں عید الاضحی کے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبے میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144 کے تحت پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول روم مزید فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں عملہ خود گھر گھر جاکر بائیوڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا، قربانی کے بعد شہر بھر کی سڑکو ں کو دھویا جائے گا، چونا ڈالا جائے گا اور اسپرے ہوگا۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 294 مقامات پر جانوروں کے لئے سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، پنجاب بھر میں ڈرین اور مین ہول وغیرہ کو آلائشیں ڈالنے سے محفوظ رکھا جائے۔

 دوران اجلاس 2600 مساجد اور 900 عید گاہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش کی گئی اور سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا۔

مریم نواز نے عید گاہوں میں گرمی کے پیش نظر مسٹ فین اور پنکھے لگانے کی ہدایت دی اور کہا کہ نگرانی کے لئے کیمرے اور چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے پارکس میں بچوں کے لئے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں میں نصب جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے، جہاں اندیشہ ہو سیکیورٹی بڑھائیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے،  مویشی منڈیوں، بازاروں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور مویشی منڈیوں میں صفائی، شیڈ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور اسپرے بھی کیا جائے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگز یب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرت، معاونین خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement

اس کے علاوہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عزمِ استحکام آپریشن کو متنازع بنانا مافیا کی چال ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی ضروری ہے، کنٹریکٹس پبلک کئے جائیں؛ عاطف اکرام
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ کے باہر اسمبلی لگالی
سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک صارفین کو 68 کروڑ کا ریلیف
خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ کا بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر