عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نوازنے وہ تمام منصوبے شروع کیے جن کا وعدہ نہیں کیا تھا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے کل 400 ارب کے کسان کارڈ کی منظوری دی، اس کے علاوہ حکومت پنجاب ایک لاکھ گھربنانےجارہی ہے جبکہ پچھلی حکومت ایک بھی گھرعوام کو بنا کرنہ دے سکی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم اقدامات کی منظوری دی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کومعلوم ہےعام آدمی کامسئلہ مہنگائی ہے مریم نوازآٹے کی قیمتوں میں کمی لائیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نے بڑے بڑے وعدے کیے، انڈے، کٹے، مرغیاں نکلیں، جبکہ پنجاب حکومت کے اقدامات فیکس کی بنیاد پرکیے جاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 100 کے قریب اہم اقدامات اٹھائے، جبکہ جن طالبات نے الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کیا سب کوملیں گی، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے کہا یتیم بچوں کی سرپرست مریم نواز ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ فتنہ فساد پارٹی نے اوورسیزپاکستانیوں کے لیے کچھ نہیں کیا، جبکہ 8 ممالک میں اوورسیزپاکستانیوں کے لیے جائیداد منتقلی کا نظام شروع کردیاہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی بورڈ کی تشکیل میں سفارش نہیں مانیں گے، جبکہ حکومت پنجاب نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
دوسری جانب رمیش سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار10 ہزاراقلیتی خاندانوں کے لیے گرانٹ دی گئی، جبکہ مارچ 2018 میں سکھ میرج ایکٹ پاس کیاگیا تھا۔
رمیش سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 5 سال میں بل پررولز نہیں بنائے گئے، کیونکہ کریڈٹ ن لیگ کوجانا تھا، جبکہ مریم نواز نے کہا اقلیت میرے سرکا تاج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News