صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم عید الاضحٰی کے موقع پر ضرورت مندوں کی مدد کرے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ملک اور صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعلٰی سندھ نے صدر آصف علی زرداری کو عید الاضحٰی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر صوبائی وزیر سندھ علی حسن زرداری، عاشق حسین زرداری اور دیگر پی پی پی رہنما بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News