
فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں، وفاقی وزیرقانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فوجداری نظام انصاف میں بہتری کے لیے کام شروع کیا، جلد فوجداری قوانین بہتر شکل میں نظرآئیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرسودہ نظام انصاف میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹک کچہری میں وکلاء کا قتل ہمارے لیے ٹیسٹ کیس اور حکومت کیلئے چیلنج ہے، انصاف ہوگا بھی اور ہوتا ہوا نظر آئے گا۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترداف ہے، ملک اسرار نے بہت کم وقت میں منفرد مقام پایا، مرحوم ملک اسرار سے میرا بہت اچھا تعلق تھا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلاء پر دہشت گردی کے پرچے درج کرانا عدلیہ کے شایان شان نہیں، جب تک میں ہوں، وکلاء پر اب دہشت گردی کا مقدمہ نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ سے گزارش کروں گا انصاف تول کر کریں، عدلیہ وکلا کو گلے سے لگا کر رکھے، وکلا دہشت گرد نہیں ہیں، فساد پیدا کرنے والے نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News