Advertisement
Advertisement
Advertisement

منشیات فروشی کی سرکوبی کے لیے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Now Reading:

منشیات فروشی کی سرکوبی کے لیے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

حکومت سندھ کا منشیات کے خلاف فیصلہ کُن کارروائیوں کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات فروشی کی سرکوبی کے لیے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایک صرف ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کی ٹیموں نے 313 چھاپے مارے ہیں جس کے نتیجے میں اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 156 مقدمات درج جبکہ  160کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ان کاروائیوں میں ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو چرس اور 1960 لٹر شراب بر آمد ہوئی ہے جبکہ گذشتہ 3 ماہ میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 28 ہزار سے زائد چھاپے مارے گیے ہیں۔

  ترجمان پنجاب پولیس نے اب تک منشیات فروشی میں ملوث 13862 ملزمان کو گرفتار جبکہ 13252 مقدمات درج کیے ہیں، اس کے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے 8300 کلوگرام سے زائد چرس، 40 کلو سے زائد خطرناک ترین نشہ آئس،145 کلو ہیروئن، 267 کلو افیون اور 1646416 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں منشیات کے قلع قمع کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اے این ایف اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشنز کئے جائیں جبکہ سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز ، ڈیلرز اور سپلائرز کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ترکیہ کا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور
ڈی جی IAEA کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کی تعریف
کراچی، 7 سالہ صارم قتل کیس، والد کا انصاف کا مطالبہ
کراچی: شبِ برات کے دوران پانی کی بلا تعطل فراہمی، واٹر کارپوریشن کے خصوصی اقدامات
اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد
سرکاری حج اسکیم، تیسری قسط جمع کروانے کا کل آخری دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر