Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی متوقع

Now Reading:

شہر قائد میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی متوقع
شہر قائد میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی متوقع

شہر قائد میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی متوقع

کراچی شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کے بعد رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، جبکہ سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

کراچی شہر میں اس وقت جنوب مغرب سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔ تاہم شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ملک کے دیگر شہروں میں موسم کی صورتحال کچھ اس طرح رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔

     خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

تاہم کوہستان، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ،ابیٹ آباد، مانسہرہ ، بالاکوٹ، پشاور، کرم اوروزیرستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ  گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ  چلنے کا امکان ہے۔ تاہم کچھہ مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے سے بارش ہو سکتی ہے۔

 بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement

  تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع  جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  چند مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے۔

ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع  میں موسم شد ید گرم  جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

  تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے۔

 گلگت بلتستان  اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پھرتیاں یا بد انتظامی
میرا کاٹا گیا چارہ کیوں کھایا، نوجوان نے بھینس کی زبان کاٹ دی
محسن نقوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارے باصلاحیت نوجوان ہیں، وزیرِ اعظم
شیخ رشید کی ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر