Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب مجھے سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

اب مجھے سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ
اب مجھے سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ

اب مجھے سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب مجھے سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے۔

وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیف سٹی پروجیکٹ، کچے کے علائقوں میں ڈکیتیوں کے خلاف آپریشن، سی ٹی ڈی کو مزید سہولیات دینے کے حوالے سے غورو فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی غلام نبی میمن، سیکریٹری قانون، سیکریٹری ایکسائیز سلیم راجپوت اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے  سیف سٹی کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ روز ایس 4 منصوبے کا افتتاح کیا ہے، اب مجھے سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سیف سٹی کیلے اس ماہ کے آخر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی شپمنٹ آجائے گی، جبکہ فائبر آپٹک کیبل بچھانے کیلئے رائیٹ آف وے کی این او سی لی جارہی ہے۔

Advertisement

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ ایمرجنسی ریسپونس وہیکل ہری پور سے اس ہفتے آنا شروع ہوجائیں گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سیف سٹی پر کام تیز کرنا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ آئی جی پولیس سیف سٹی منصوبے کیلئے ضروری سہولیات مہیا کریں۔

اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو ٓگاہ کیا گیا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس موبائل کی پیٹرولنگ بڑھا دی ہے جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے جس علائقے میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہو وہاں پولیس افسران کو جوابدہ کریں۔

وزیر داخلہ ضیا لنجار نے اجلاس کے دوران کہا کہ پولیس تھانوں کے دورے شروع کئے ہیں اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

اجلاس میں کچے کے علائقوں میں آپریشن کے حوالے سے آئی جی سندھ نے بریفنگ دی کہ کچے کے علائقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، جبکہ آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

 آئی جی سندھ نے بریفنگ میں کہا کہ14 ڈرون کیمرے سکھر، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور کو دیئے ہیں، جبکہ ڈرون کیمراوں سے کچے میں ڈاکووں کے ٹھکانوں پر نظر رکھی جائی گی اس کے علاوہ مزید 20 ڈرون کیمروں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

سید مراد علی شاہ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ کچے کے پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دیں، جواب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویزن کے پولیس اہلکاروں کی تربیت کی ہے ، مزید کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں کرائم کرنے والے ڈاکوآں کیلئے ٹرائی ۔ بارڈر مینجمنٹ سسٹم بنائیں، جبکہ آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹرائی ۔ بارڈر سے متعلق اجلاس فروری 2024 سے جاری ہیں اس کے علاوہ ٹرائی بارڈر میٹنگز میں بہاولپور، رحیم یار خان اور راجن پور کے سینئر پولیس افسران سے رابطہ رہتا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے چار ریجنل کمپلیکس بنانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دے دی اور کہا کہ سی ٹی ڈی کے چار ریجنل کمپلیکس حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ میں قائم کئے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران کہا کہ سی ٹی ڈی ریجنل کمپلیکس کیلئے 2.8 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ سافٹ ویئر اور فرانزک ٹولز کیلئے 400 ملین روپے پولیس کو دیئے ہیں، اس کے علاوہ سافٹ ویئراورفرازنک ٹولس انسٹال ہوچکے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ نے سافٹ ویئر کو فوری فعال کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ دہشتگردی کے مقدمات کی پراسیکیوشن بہتر ہوئی ہے، اس کے علاوہ ضیا لنجارنے کہا کہ  2023کے سات مقدمات اور 2024 میں 11 کیسز میں سزائیں ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بڑی گرفتاری ہوگئی
وزیر اعظم کی نجکاری کے لئے مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت
دہشت گردی کےخلاف تمام ممالک کومل کرکام کرناہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی؛ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار
نواز شریف کا پارٹی میں ڈسپلن قائم کرنے کا فیصلہ
مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے پر وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر