لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملکی ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے دورہ یو اے ای کے بعد چین میں بھی بہترین سفارت کاری سے ملکی ترقی خوشحالی کی راہ ہموار کر دی۔
انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ چین اور دیگر ممالک پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، چین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری پر آمادگی معاشی ترقی کے راہ کھولے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اور سربلند ہیں، پاکستان اور چین کا علاقائی امن واستحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم قابل تحسین ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الحمدُاللہ ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہے، آٹا، روٹی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ میں کمی کا رجحان خوش آئندہ ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل میں تیزی آئے گی، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی معاشی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News