
پیپلزپارٹی کا نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی بجٹ پر ووٹ دینے یا نہ کا معاملہ پر پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت بلاول بھٹوکر رہے تھے، جبکہ آصفہ بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شہلا رضا، شازیہ مری، موسی گیلانی، آغا رفیع اللہ اوردیگرپی پی اراکین اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے پارلیمانی اجلاس میں اراکین سے ن لیگ سے کیے گئے پاور شئیرنگ فارمولا کے معاہدے سے متعلق آگاہ کیا، اس کے علاوہ پارلیمانی اجلاس میں پی پی اراکین سے مشاورت کی گئی، جبکہ بجٹ کو ووٹ دینے نہ دینے کا حمتی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی سے بجٹ کو ووٹ دینے کے معاملے پر رائے لی گئی، جبکہ پارلیمانی پارٹی کی توثیق پر بجٹ کو ووٹ دیا جائے گا۔
گزشتہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے ارکان کو مرضی سے بجٹ پر ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار دے دیا تھا، اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔
اجلاس کے بعد پی پی کی ترجمان شازیہ مری نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی اجلاس بجٹ سے متعلق ہوا, جبکہ اجلاس میں ارکان نے اپنی تجاویز دی، اس کے علاوہ پارٹی چئیرمین کو اپنے ممبران کو ہر طریقے سے سپورٹ کرنا ہوتا ہے۔
شازیہ مری نے مزید یہ بھی کہا کہ حکومت سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا گیا جبکہ اجلاس میں حکومت کی یقین دہانیوں کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News