Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے تعلیم دینی ہوگی، صدرمملکت

Now Reading:

ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے تعلیم دینی ہوگی، صدرمملکت
صدر مملکت

پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے  منشیات کے مضر اثرات بارے تعلیم دینا ہوگی،

صدر آصف زرداری نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ” ثبوت واضح ہیں، روک تھام پر سرمایہ کاری کریں” کے عنوان کے تحت منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان میں انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے  کیلئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت کو اجاگر کرتا ہے، منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ نوجوان نسل اور ان کے خاندانوں کیلئے نقصان دہ، جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کیلئے آمدن کا ذریعہ ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ منشیات کے استعمال کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی، والدین اور اساتذہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے ایک جامع حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں منشیات سپلائی کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے اپنے معاشرے بالخصوص تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کو روکنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ فعال اقدامات کریں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہاکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے آگاہی، مؤثر انسدادِ منشیات قوانین، روک تھام اور علاج پر سرمایہ کاری اور کمیونٹیز کو ساتھ لیکر چلنا انتہائی اہم ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے  منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں تعلیم دینا ہوگی۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی توانائیوں کو صحت مند اور پیداواری سرگرمیوں کی جانب موڑنا ہوگا، ہماری نوجوان نسل کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، ہر شہری معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔

انہوں نے مزید کہاکہ منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں انفرادی، خاندانی اور کمیونٹی کی سطح پر آگاہی پیدا کریں، روک تھام اور علاج کو ترجیح دیں، مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو منشیات سے پاک ملک بنا سکتے ہی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
پی ٹی آئی کو کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی، نوٹیفیکیشن جاری
آئینی ترمیمی بل پر حکومت اور جے یو آئی میں ڈیڈلاک برقرار
ہمارا اسوقت پی ٹی آئی سے باقاعدہ کوئی اتحاد نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر