
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل
اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندی کمیٹیاں پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے تشکیل دی گئی ہیں۔
پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی اتھارٹیز بھی قائم کر دی ہیں، جو یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News