Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں سمندری بادلوں کے باوجود گرمی اور حبس برقرار

Now Reading:

شہر قائد میں سمندری بادلوں کے باوجود گرمی اور حبس برقرار
شہر قائد میں سمندری بادلوں کے باوجود گرمی اور حبس برقرار

شہر قائد میں سمندری بادلوں کے باوجود گرمی اور حبس برقرار

شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے سمندری بادلوں کے باوجود گرمی اور حبس کی صورتحال برقرارہے جبکہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم کی صورتحال کچھ طرح رہنے کا امکان ہے۔

 اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے اس کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Advertisement

آج وفاقی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ    آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ کوہستان، شانگلہ، بٹگرام،سوات، چترال، دیر، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ  گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شد ید گرم رہنے کے علاوہ جنوب مغر بی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم  شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران بالائی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی، فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی، مراد علی شاہ
لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد شدید زخمی
بنگلا دیش: ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ
سندھ رینجرز کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفترخارجہ طلبی، بنوں حملے پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا
ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، اسد قیصر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر