اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
لکی مروت میں دہشت گردانہ حملے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکاروں کی شہادت پر اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے لازوال قربانیوں اور خدمات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں اور شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں: لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 اہلکاروں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
انکا کہنا تھا کہ پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی خدمات اور لازوال قربانیوں کے لیے سلام پیش کرتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نڈر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، ارض پاک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News