Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں مطلع صاف، بارش کا کوئی امکان نہیں

Now Reading:

شہر قائد میں مطلع صاف، بارش کا کوئی امکان نہیں

کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی

کراچی شہر میں آج مطلع صاف ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج  کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی شہرمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی اس کے علاوہ شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم رات گئے شہر میں بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں موسم کی صورتحال کچھ اس طرح رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن  کے دوران موسم گرم رہے گا، جبکہ شام یا رات میں آندھی  اورجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کرم اور کوہاٹ میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شام یا رات میں کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان  میں      آندھی اور جھکڑ چلنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کی توقع ہے۔

  پنجاب مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا،  فیصل آباد، جھنگ ، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، لاہور، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی اور جھکڑ چلنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پرموسلا دھاربارش کا امکان ہے۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔، جبکہ شام یا رات میں کوئٹہ، زیارت، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، اس کے علاوہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement

کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی، فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی، مراد علی شاہ
لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد شدید زخمی
بنگلا دیش: ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ
سندھ رینجرز کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفترخارجہ طلبی، بنوں حملے پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا
ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، اسد قیصر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر