Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

Now Reading:

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز
وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں انہوں نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل  کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی بھی تعریف کی اور  سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجث 2024ء کے حوالے سے بھی میاں شہباز شریف نے مولانا سے حمایت طلب کی۔

Advertisement

 ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے میاں شہباز شریف کو فروری الیکشن کے نتائج کے بارے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم چاہتے تھے کہ تمام جمہوری قوتیں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

میاں شہباز شریف مونالا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جمہوریت کے لیے آپ کی خدمات کے متعرف ہیں۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں مولانا عطاء الرحمان، مولانا عبد الواسع و دیگر بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیف جسٹس پاکستان کا جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے سے جزوی اختلافی نوٹ
کل 26 تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی
پولیس، سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پرہوگی، بیرسٹر سیف
دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، ایپکس کمیٹی
ایف پی سی سی آئی، اسلام آباد اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کا خواہاں ہے
عوام سے اپیل ہے کل کا احتجاج کامیاب بنائیں، عمر ایوب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر