پاکستان کی افغانستان پرتجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک سال میں افغانستان سے درآمدات میں 40 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے جبکہ اس کے برعکس افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جون 2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں 38 فیصد کمی ہوئی، جبکہ مالی سال 2023۔24 میں افغانستان سے درآمدات 53 کروڑ86 لاکھ ڈالرز رہیں۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2022۔23 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 89 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز تھا، جبکہ جون 2024 میں افغانستان سے درآمدات 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز رہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جون 2023 میں افغانستان سے درآمدات 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز تھیں، اس کے علاوہ مالی سال 2023۔24 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق جون 2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں 14.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گذشتہ مالی سال افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم ایک ارب 6 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2022.23 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز تھیں، جون 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں، جبکہ جون 2023 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 6 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News