Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملازمتیں ہی ملازمتیں؛ وزیر اعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

Now Reading:

ملازمتیں ہی ملازمتیں؛ وزیر اعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر؛ وزیراعظم کا اہم اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرکے وہاں جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ٹی پا رک کی تعمیرمیں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کے مشکور ہیں، سہولتوں کے اعتبار سے یہ جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پار ک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے، حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہوگا، آئی ٹی پارک میں 120 دفاتر ہوں گے، بزنس سپورٹ سینٹر بھی آئی ٹی پارک میں قائم ہوگا۔

Advertisement

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ماہرین کے ساتھ اس پارک کا قریبی رابطہ ہوگا، آئی ٹی پارک میں ریسٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا جائے گا، آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلا کیٹیگری 3 کا ٹیکنالوجی پارک ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے تعمیراتی کام کرنے کا نظام متعارف کروایا تھا، خوش آئند بات ہے کہ اس منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کے لیے اس پر 24 گھنٹے کام جاری ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، بذاتِ خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کردیا ہے، پروجیکٹ ٹیم اور وزارت آئی ٹی اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات تیز کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور ایپلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا 3760 ارب روپے کے ٹیکس کیسز کا انکشاف
کیا مقدمے کی بنا پر پاسپورٹ بلاک کریں گے؟ سندھ ہائیکورٹ کا ڈپٹی اٹارنی سے استفسار
جماعت اسلامی نے بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کردیا
فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، منیر اکرم
توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم جاری
مخصوص نشستیں؛ الیکشن کمیشن کا الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کا جائزہ لینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر