Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور حکومتی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے اور سرمایہ کاری میں بہتری کے حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے  کنسلٹنسی فرم کئیارنی کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کئیارنی ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ فرم ہے جس کے آپریشنز دنیا بھر خصوصاً مشرق وسطیٰ میں ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے سرمایہ کاری اور حکومتی استعداد کار میں بہتری کے ایسے منصوبے جن کے حوالے سے جلد نتائج برآمد ہونے کے امکانات ہیں، کے لئے فی الفور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی استعداد کار اور سرمایہ کاری کے بڑھانے پر پیشرفت کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی جس کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے۔

دوران اجلاس کئیارنی کی جانب سے وزیراعظم کو حکومت پاکستان کے ساتھ جاری اپنے مشاورتی عمل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کئیارنی اب تک وفاقی حکومت کے 15 اداروں کے ساتھ مشاورت کر چکی ہے، اس مشاورتی عمل میں 97 ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کئیارنی حکومت پاکستان کے ساتھ مشاورت میں پائیدار ترقی کے لئے منصوبہ بندی کا لائحہ ء عمل تیار کرے گی، کئیارنی سرکاری اداروں کا ریگولیٹری فریم ورک بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اربوں روپے جرمانے کی وصولی کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی
اسحق ڈار کی روسی ہم منصب اولیکسی اوورچک کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس
زیر گردش ڈرافٹ کی کابینہ نے کسی قسم کی منظوری نہیں دی، وزیر قانون
مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کردیا
پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت
ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر