
پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا، بیرسٹرگوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیریسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا۔
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈہاک ججز تعینات نہ کیے جائیں، جبکہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پرعملدرآمد کرائے، ایڈہاک ججزمعاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کریں گے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ایڈہاک ججزآزادعدلیہ کےلیے نقصان دہ ہیں، جبکہ پی ٹی آئی 70 فیصد پاکستانیوں کی ترجمان ہے، اس کے علاوہ مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن فوری جاری کیا جائے، ہمارے37 ممبران نےبیان حلفی جمع کروادیاہے۔
پی ٹی آئی کوکسی کاباپ بھی بین نہیں کرسکتا، عمرایوب
دوسری جانب عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف کیسزبنائے گئے، جبکہ تمام بوگس کیسزکی بھرپورمذمت کرتے ہیں، بشریٰ بی بی کاروبکاربھی جاری ہوگیا ہے
عمرایوب نے کہا کہ نیب ٹیم نےان کوجھوٹےکیسزمیں پھرگرفتارکیا، جبکہ ایڈہاک ججزکےحوالے سے قاضی فائزعیسیٰ کیسزنہ سنیں، ایڈہاک ججزکوئی پارٹ ٹائم نہیں 56 ہزارکیسززیرالتواہیں۔
عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 3 سے 4 ججز لگانے سے یہ کیسزختم نہیں ہوں گے، جبکہ سیاسی ورکرز، وکلا برادری اس کومسترد کرتی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کوکسی کاباپ بھی بین نہیں کرسکتا، یہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت بوکھلا گئی ہے، شبلی فراز
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بھی کہا کہ یہ ملک کسی ایک طبقے کا نہیں، ملک میں آئین کوروندا جارہا ہے، جبکہ فچ رپورٹ میں کہا گیا حکومت 18ماہ کی مہمان ہے۔
شبلی فرازنے کہا کہ آئندہ دنوں میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، ملک میں مستقبل میں مزید خرابی ہوگی، جبکہ حکومت غریب عوام کا جینا مشکل بنارہی ہے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سےحکومت بوکھلاگئی ہے، جبکہ ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑے ہیں، الیکشن کمیشن فریق بن گیا، مستعفی ہوناچاہیے۔
شبلی فراز مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان کی سہولت کار بنی ہوئی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی واضح موقف سامنے رکھے، بیچ بیچ میں نہ کھیلے۔
اگر تمہاری خواہش ہے جنگ کرنا تو یقین جانو ہم تم سے دو قدم آگے ہیں، اسد قیصر
اسد قیصرنے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت انارکی کی صورتحال ہے، پاکستان کو سرزمین بے آئین بنا دیا گیا ہے اس کے علاوہ بندوق کے زور پر بدمعاشی کی جا رہی ہے۔
اسد قیصرنے یہ بھی کہا کہ اگر تمہاری خواہش ہے جنگ کرنا تو یقین جانو ہم تم سے دو قدم آگے ہیں، اس کے علاوہ جی ڈی اے، جمعیت علمائے اسلام سے بھی رابطہ ہے، الائنس کو اس جولائی میں بڑا کریں گے۔
سب کو پتہ ہے اسٹیبلشمنٹ سیاست کر رہی ہے ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، راجہ ناصر عباس
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی ناکامی کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ پاکستان میں سیاسی، معاشی بحران جاری ہے، ملک کو تباہ کرنے کا بحران ان سے کنٹرول نہیں ہو رہا۔
راجہ ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ یہ ہارا ہوا لشکر ہے جو قانون کے خلاف حکمران بنے ہیں، سب کو پتہ ہے اسٹیبلشمنٹ سیاست کر رہی ہے ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔
رہنما راجہ ناصر عباس نے کہا خان پر پابندی پاکستان اورآئین اورعوام پرپابندی ہے، جبکہ پاکستان کےعوام یہ ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیرنے بھی اس موقع پرکہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی ایک دیوانے کا خواب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News