Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد کے بڑے حصے کو 24 گھنٹے کے لیے گیس کی بندش کا سامنا

Now Reading:

شہر قائد کے بڑے حصے کو 24 گھنٹے کے لیے گیس کی بندش کا سامنا
شہر قائد کے بڑے حصے کو 24 کے لیے گیس کی بندش کا سامنا

شہر قائد کے بڑے حصے کو 24 کے لیے گیس کی بندش کا سامنا

شہر قائد کے نصف حصے میں 24 گھنٹے کے لیے گیس  معطل کر دی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق مرمتی کام کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح  5 بجےسے 24 گھنٹے کے لیے گیس بند کی گئی ہے، تاہم ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں رات 10 بجے سے  شیڈول کے مطابق گیس بند کی گئی۔

 کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے اتوار صبح 5 بجے 24 گھنٹے کے لیے گیس کی بندش والے علاقوں میں بھی رات 10 بجے سے گیس ہی بند کر دی، جس کی وجہ سے رات میں گیس کی بندش اور اتوار صبح 24 گھنٹے کے لیے بندش کا سامنا کرنے والے گھریلو صارفین ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

 گھریلو صارفین کے ساتھ سائٹ صنعتی ایریا، نارتھ کراچی صنعتی ایریا، ایف بی ایریا  صنعتی علاقوں کو بھی 24 گھنٹے کیلیے گیس بند کردی گئی ہے، اس کے علاوہ شہر کے دیگرصنعتی علاقوں لانڈھی نوری آباد، سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقوں میں بھی صبح 8 بجے سے  24 گھنٹے کے لیے گیس بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز، منگھو پیر، قصبہ اورنگی ٹائون کے تمام سیکٹر، اور نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاک میں گیس بندرہے گی۔

Advertisement

اس کے علاوہ ایف بی ایریا گلبرگ کے تمام بلاکس، بفرزون، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، اور ماڑی پور بھی  گیس بندش سے متاثر ہیں۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سینٹرل ریجن گلشن معمار ، احسن آباد، جہنجھار گوٹھ، یوسف گوٹھ، سرجانی ٹاون اور اطراف میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

گیس کی بندش 31 کلو میٹر 24  انچ قطر  ٹرانسمیشن پائپ لائن کو جوڑنے  کی وجہ سے کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اربوں روپے جرمانے کی وصولی کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی
اسحق ڈار کی روسی ہم منصب اولیکسی اوورچک کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس
زیر گردش ڈرافٹ کی کابینہ نے کسی قسم کی منظوری نہیں دی، وزیر قانون
مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کردیا
پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت
ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر