صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات کردیے گئے۔
جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہوئے۔
جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News