وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل، لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہیپاٹائٹس ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائیٹس سے بچاؤ آسان، علاج طویل اور مشکل ہے۔
مریم نواز نے کہا ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے مزید عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے، جبکہ آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کا صاف پانی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، خاتمے کے لیے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی، جبکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن اور علاج کے لئے مفت ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہیں، ہر شہر میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانے سے ہیپاٹائیٹس اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News