سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے، اے ٹی سی پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News