پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹس اینڈ امیگریشن آفس میں لیمینیشن پیپر کے معاملے پر پاسپورٹ کی پرنٹنگ پہلے ہی تاخیر کا شکار تھی اور اب اگر محکمہ کے اعلیٰ افسران سیاہی کی کمی کو پورا نہیں کرتے ہیں تو شہریوں کو پاسپورٹس کے اجراء میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔
اعلیٰ حکام ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی حیثیت کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس لیے یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پاسپورٹس بنوانے میں پیش آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے پاسپورٹس پرنٹ کرنیوالی نئی مزید مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ، 2 ای پاسپورٹس مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1 گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News