اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔
صدر مملکت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حملے میں انسانی جان کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حصار میں لے لیا اور وہاں سے لے کر روانہ ہو گئے جبکہ گولیاں چلنے سے ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔
ٹرمپ کی منعقد ریلی میں فائرنگ کی آوازوں سے پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ سابق صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا اور انکو قریبی مرکز میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News