اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کی بلوچستان میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے، ان کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صنم جاوید کے خلاف اسلام آباد میں کوئی بھی مقدمہ درج نہیں، ان کو ایف آئی اے کیس میں گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صنم جاوید کو کچھ ہی دیر میں ضلع کچہری پیش کیا جائے گا، کچہری سے بلوچستان پولیس صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ لے گی۔
مزید پڑھیں: صنم جاوید کو پھر گرفتار کر لیا گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News