Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں، صدر مملکت

Now Reading:

ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں، صدر مملکت
ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں، صدر مملکت

ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں۔

صدر آصف علی زرداری نے بیجنگ کے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے زیر اہتمام عالمی ایکشن برائے مشترکہ ترقی کے فورم کے دوسرے اعلیٰ سطحی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشٹیو کے ذریعے پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے مشرقی اقوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے خطاب میں کہا کہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو میں مشترکہ ترقی کو فروغ دے کر دنیا کے مستقبل کو تشکیل دینے کی بڑی صلاحیت ہے، جبکہ پائیدار ترقی اور صحت جیسے عالمی چیلنجوں کو مشرقی نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

 صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر عالمی آبادی مشرقی ممالک بالخصوص چین ، پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک میں رہائش پذیر ہے، جبکہ پاکستان، صدر شی جن پنگ اور چین کی جانب سے مشرقی ممالک اور پوری دنیا کی قیادت میں 21 ویں صدی میں آگے بڑھنے کا خواہشمند ہے۔

 صدر مملکت نے مزید یہ بھی کہا کہ چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کا مقصد پائیدار ترقی کے ایجنڈا پر عمل درآمد تیز کرنا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو پر عمل درآمد کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی
سندھ حکومت کی الیکٹرک ٹیکسیاں شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز
وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد کی ملاقات
ہماری پی پی پی سے تلخی ہوتی تھی مگر شام کو ملکر چائے پی لیتے تھے، خواجہ آصف
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
ایک سال کے دوران آئی پی پیز کو 979 ارب سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، پاور ڈویژن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر