پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکپھت جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جائے گا، ان پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس جیل میں 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News