پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخواہمیں قومی ورثوں کی حفاظت کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں واقع قدیم ریلوے اسٹیشن کی مخدوش حالت کے بعد بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، 1925میں قائم کیا گیا یہ ریلوے اسٹیشن قیام پاکستان سے پہلے جنگی محاذوں کے لئے اہم کردارادا کرتا رہا ہے۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے نہ صرف ریلوے اسٹیشن کو مکمل بحال کر دیا گیا بلکہ اس ریلوے اسٹیشن کی تاریخ کو میوزیم کی شکل میں محفوظ کرلیا گیا ہے۔
ریلوے اسٹیشن کے تحفظ کے لئے تزین و آرائش مکمل ہونے پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ نے افتتاح کیا، جبکہ مقامی عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے اس قومی ورثہ کی بحالی پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News