Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ؛ سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور

Now Reading:

مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ؛ سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور
سینیٹ و قومی اسمبلی

مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ؛ سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمران جماعت متحرک ہوگئی ہے، حکومت نے محرم کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے قیادت کو پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے سینیر رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو عاشور کے بعد اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ کل نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا، اجلاس بلانے پر مخصوص نشستوں کے بارے میں عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کا نظر ثانی اپیل سے قبل پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش
آزاد جموں وکشمیر کونسل کا وزیر اعظم پاکستان کو خط
تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید
گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، شہریار چشتی
پی ٹی آئی کا لیڈر اپنی پارٹی، کارکنوں اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر