غلام محمد صفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا استحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، پاکستان ہماری آوازاوآئی سی اوردیگرپلیٹ فارمزپراٹھا رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرکے کنوینرغلام محمد صفی نے لاہورپریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پرمظالم کررہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کررہا ہے۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستان ہماری آوازاوآئی سی اوردیگرپلیٹ فارمزپراٹھا رہا ہے، بھارت اپنے مظالم سے کشمیریوں کو شہید کررہا ہے۔ پاکستان معاشی عدم استحکام کا شکار ہے جب تک جموں وکشمیر کا تنازعہ کشمیری عوام کی رائے کے مطابق اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل نہ ہوگا بھارت کشمیر قابض رہے گا پاکستان میں کبھی استحکام نہیں آ سکتا۔
حریت رہنما نے کہا کہ پاکستان کا استحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، پاک بھارت مذاکرات پر کشمیری اعتراض نہیں کرتے لیکن جب تک مذاکرات میں کشمیری نہ ہوں گے اس کا کوئی فائدہ نہ ہوگا، سید علی گیلانی کہتے ہم پاکستانی ووٹ پاکستان کےلئے ہے کشمیرپرمذاکرات ہمیں ٹیبل پرسہ فریقی مذاکرات ہوں۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ آلو پیازپرتو پاک بھارت بات کریں لیکن کشمیری آلو پیاز نہیں بلکہ وہ پاکستان کی شہ رگ ہے، بنگلہ دیش سے سبق سیکھا کہ ہمسائیہ سے فوج اور مدد طلب کی جائے اور آزادی حاصل کی جائے، برہان الدین وانی نے ہتھیارحاصل نہ کیے بھارتی مکروہ چہرہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے لایا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کوفی عنان عراق گئے تو صحافی نے سوال پوچھا کہ سفارت کاری کو موقع دیں جنگ سے کیاحاصل ہوگا لیکن عراق پر نو فلائی زون قراردیدیا ہے تو کوفی عنان نے جواب دیا سفارت کاری سے بہت کچھ حاصل کرسکتے لیکن سفارت کاری کے پیچھے مجاہدین ہوں اس کے کیا معنی ہوں گے۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ سفارت کاری کے ساتھ وہ مورچے بھی گرم کریں گے جس سے بھارتی فوج کا لوہا بھی پگھل جائے گا، حریت کانفرنس پہلے دن سے کہتی آئی کہ اگر خدانخواستہ پاکستان کسی وقت کشمیر کے معاملے پر کمزوری دکھائے جس کا نتیجہ یہ ہوکہ پاک بھارت ایک سطح پر آ جائیں تو ہم پاکستان میں رہ کراگرکچھ نہ کرسکے تو پاکستان چھوڑدیں گے۔
کنوینرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرنے مزید کہا کہ جب تک ہم پاکستان میں موجود ہیں کسی طورپر کشمیر کی سودے بازی نہیں کرنے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News