Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ہجرت کرنے والوں کا ڈیٹا طلب کرلیا

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ہجرت کرنے والوں کا ڈیٹا طلب کرلیا
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ہجرت کرنے والوں ڈیٹا طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ہجرت کرنے والوں ڈیٹا طلب کرلیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی نے صوبے میں ہجرت کرنے والوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدرات پاکستان بیورو آف شماریات کا اجلاس ہوا، جس کے دوران مراد علی شاہ نے بیورو آف اسٹیٹسٹکس سے تمام یو سی اور ٹاؤن کا ڈیٹا مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یو سی اور ٹاؤن کی آبادی، مکان، سہولیات کی میپنگ کی جائے تاکہ دیگر ضروریات پر کام کرسکیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے کچے و پکے مکانات کا بھی یوسی اور ٹاؤن کی سطح پر ڈیٹا چاہئے،اس کے علاوہ بچوں کا ڈیٹا بھی یوسی اور ٹاؤن سطح پر چاہئے۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کے ڈیٹا سے معلوم ہو جائے گا کے کتنے بچے اسکول جا رہے ہیں اور کتنے نہیں، جبکہ یہ بھی ایک تضاد ہے کہ اسکول سے باہر کتنے بچے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ میرا منصوبہ ہے کہ ڈیٹا کے حساب سے ترقیاتی منصوبہ تیار کریں جبکہ ہم بجلی کی سہولت کیلئے بھی ڈیٹا چاہتے ہیں تاکہ سولر مہیا کئے جائیں۔

Advertisement

 وزیر اعلیٰ سندھ نے بیورو آف اسٹیٹکس کو وفاقی بیورو آف اسٹیٹکس کے ساتھ کوآرڈینیشن بڑھانے کی بھی ہدایت کی جس پر وفاقی بیورو شماریات کے چیف ڈاکٹر ندیم نے وزیر اعلیٰ کو تمام اعداد و شمار مہیا کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف شماریات سندھ کو یوسی کی سطح پر ترقیاتی میپ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی میپ بنانے سے معلوم ہوگا کہ جہاں سہولیات نہیں وہاں دی جاسکیں۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر، شماریات کے سرور گوندل اور دیگر شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر