آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدرکاشف مرزا نے کہا حکومت سندھ کی جانب سے گرمی کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن سندھ اخترآرائیں اور کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ گرمی کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
اخترآرائیں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا حل تعطیلات بڑھانا نہیں ہے۔
کاشف مرزا اور اخترآرائیں نے کہا کہ طلبا پہلے ہی 60 روز سے تعلیمی سرگرمیوں سے دور ہیں، اس کے علاوہ تعلیمی سال میں بدنظمی کی وجہ سے سلیبس مکمل کرنا مشکل ہے، جبکہ میٹرک سیشن مختصر ترین ہونے سے طلبا واساتذہ کی کارکردگی اورنتائج مزید متاثر ہوں گے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وزیراعلی سندھ اوروزیرتعلیم فوری فیصلے پر نظر ثانی کریں اوراسکولز شیڈول کے مطابق فوری کھولے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News