Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں 24 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی

Now Reading:

شہر قائد میں 24 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی
شہر قائد کے بڑے حصے کو 24 کے لیے گیس کی بندش کا سامنا

شہر قائد کے بڑے حصے کو 24 کے لیے گیس کی بندش کا سامنا

سوئی سدرن انتظامیہ نے شہر قائد میں گیس کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرمتی کام کے باعث  آدھے کراچی کو کل بروز اتوار 24 گھنٹے کیلیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ  28 جولائی اتوار کے روز صبح 5 بجے سے 29 جولائی پیر صبح 5 بجے تک گیس کی بندش ہوگی۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی صارفین کے لیے بھی 24 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی، منگھو پیر ٹاؤن، قصبہ ٹاؤن، اورنگی ٹائون کے تمام سیکٹرز کے ساتھ نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاک بھی متاثر ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف بی ایریا کے تمام بلاکس، گلبرگ بشمول تمام بلاکس، بفرزون، سائیٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن ، اتحاد ٹاؤن ، اور ماڑی بھی متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سینٹرل ریجن گلشن معمار ، احسن آباد، جہنجھار گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

Advertisement

 ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کرلیں تاکہ کسی بھی زحمت سے بچا جا سکے۔

 ترجمان سوئی سدرن کے مطابق بندش 24  انچ قطر, 31 کلومیٹر  ٹرانسمیشن پائپ لائن کو جوڑنے کے باعث کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس اسلام آباد کے ہوٹلز کا ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف
وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ
7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، محسن نقوی
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
ہمیں سہولت دیں تو ہم آئی ٹی سے پچیس بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی استعفٰی منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر