Advertisement

جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی آج ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، آج جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تمام چھوٹے، بڑے شہروں میں دھرنے ہونگے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بجلی ٹیرف میں بے تحاشا اور ظالمانہ ٹیکسزکے خلاف اسلام آباد 26جولائی کو دھرنا دیا جائے گا، مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے تک عوامی موبلائزیشن جاری رہےگا، ہماری تحریک عوام دشمن بجٹ کے خلاف ہے، حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں وظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی بلوں میں اضافہ کر رہے ہیں، حکمران اشرافیہ ظالمانہ ٹیکس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کررہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عوام دشمن اقدامات کے خلاف ”حق دو عوام کو“ تحریک چلارہے ہیں، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر بھی نکلیں گے، عدالتوں میں بھی جائیں گے، 26 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کو پرامن دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

Advertisement

حافظ نعیم نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے، فارم 45کی بنیاد پر ہر سیٹ کا فیصلہ کرے، عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی، چیف الیکشن کمشنر فوری طورپر استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والی پارٹیوں نے مخصوص نشستیں لے لیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آدھا نہیں پورا قبول کیا جائے۔

نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا کوئی بھی جماعت عوام کی ترجمانی کرتی نظر نہیں آرہی، رائٹ آف انفارمیشن کے تحت قوم کا یہ حق ہے کہ اس کے سامنے تمام معاہدے لائیں جائیں، آئی پی پیز کو بے نقاب کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version