Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

Now Reading:

فرانس کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
فرانس

فرانس کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد: فرانس نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور ملکی معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے نیشنل ڈے کے استقبالیے میں شرکت پر اظہار تشکر کیا اور دو طرفہ تعاون کے امور پر بھی بات چیت کی۔

اس کے علاوہ ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے مابین دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی بات چیت ہوئی۔

دوران ملاقات فرانس کی طرف سے پاکستان کے لئے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور مشترکہ کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری و معاشی لحاظ سے یورپی ممالک انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لئے خسارے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پرائیوٹائز ہونے والے سارے اداروں میں منافع کمانے اور بہتر کام کرنے کی صلاحیت ہے، کراچی سے سکھر موٹر وے اولین ترجیح ہے تا کہ پشاور تک روڈ نیٹ ورک مکمل ہو سکے، تجارت کے فروغ کے لئے چین اور وسط ایشیائی ممالک تک روڈ نیٹ ورک مکمل کریں گے۔

دوسری جانب نکولس گیلے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی میں بھی فرانس کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام خوشگوار ہے، یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

بعدازاں وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے فرانسیسی کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت کی دعوت دی جبکہ نکولس گیلے نے بھی عبدالعلیم خان کو فرانس کے دورے اور بزنس ایسوسی ایشن سے ملاقات کی دعوت دی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
پی ٹی آئی کو کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی، نوٹیفیکیشن جاری
آئینی ترمیمی بل پر حکومت اور جے یو آئی میں ڈیڈلاک برقرار
ہمارا اسوقت پی ٹی آئی سے باقاعدہ کوئی اتحاد نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر