صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ میں خصوصی اہمیت اور فضیلت کا حامل ہے۔
آصف علی زرداری نے ہجری سال نو کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور امتِ مسلمہ کو نئے اسلامی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ اس ہجری سال کو ملک کے لیے امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنائے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ میں خصوصی اہمیت اور فضیلت کا حامل ہے، محرم الحرام میں عبادات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے، اسلامی سال کا آغاز اسلامی تعلیمات پر غور کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محرم امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی دین کی خاطر لازوال قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے، محرم سبق دیتا ہے کہ دین کی سربلندی کی خاطر جدوجہد ہی اصل مقصد حیات ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ اپنے اندرا خوت، صبر اور برداشت کی خصوصیات پیدا کریں، قومی یکجہتی اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News