برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاک افغان سرحد، خیبر پختون خوا کے شہروں اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سفر نہ کرنے، اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر میں ایل او سی کے اطراف میں 10 میل تک سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
برطانوی ایف سی ڈی او نے اپنے شہریوں کو باجوڑ، بنوں، بونیر چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع خیبر کے سفر سے بھی روک دیا ہے جبکہ برطانوی شہریوں کو کوہاٹ، کرم، لکی مروت لوئردیر، مہمند اورکزئی، پشاور شہر، سوات اور ٹانک کا سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
برطانوی حکام کے مطابق برطانوی شہری شمالی وزیرستان، اپرجنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان، اس کے علاوہ مانسہرہ اور چلاس کے درمیان براستہ بٹہ گرام، بشام، داسو اور قومی شاہراہ این 15 پر بھی سفر نہ کریں۔
ایف سی ڈی او نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہری مردان رنگ روڈ کے شمال سے چترال شہر تک قومی شاہراہ این 45 پر بھی سفر نہ کریں، جبکہ برطانوی ایف سی ڈی او نے اپنے شہریوں کو تمام صوبہ بلوچستان ما سوا بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں کے سفر سے روک دیا ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں میں قومی شاہراہ این 10 موٹروے، اور این 25 سے بلوچستان سندھ بارڈر بشمول گوادر شہر کا بھی غیر ضروری سفر نہ کیا جائے ، جبکہ برطانوی ایف سی ڈی او نے نواب شاہ سمیت سندھ کے تمام شمالی اضلاع کے سفر سے بھی اپنے شہریوں کو روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News