Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے، وزیراعظم

Now Reading:

معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے، مشکل فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر کا دورے کے دوران کہا کہ ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایف بی آر کی آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے ویب بیسڈ ون کسٹمز سسٹم (WeBOC) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے فوری طور پر 2 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے چئیرمین ایف بی آر کو ٹیکس بیس بڑھانے اور نشاندہی شدہ افراد کو فوری ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز مالکان سے ملیں اور ان کے تمام جائز مسائل حل کریں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کے قرض پروگرام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 7 ارب امریکی ڈالرز ملیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال سے نکالنے میں آئی ایم ایف معاہدہ اہم ثابت ہوا، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر آئی ایم ایف کے مشکور ہیں۔

Advertisement

  وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اولین بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے اور معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوا، جبکہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم  اور صوبائی وزراء اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

  وزیراعظم نے کہا کہ نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا، انشاءاللہ قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، پاکستان کو استحکام سے مضبوط اور پائیدار بحالی کی طرف لے جانا ہمارا عزم ہے،کامیابی اس روز ہوگی جس دن ہم قرض سے نجات پائیں گے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے، ان اقدامات سے ملک کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور شہریوں کے لئے پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ حکومت پالیسی ریفارمز اور مالیاتی اہداف پر سختی سے کاربند ہو کر ملک کے کم آمدن والے طبقے کا سہارا بنی۔

  وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے معیشت میں بہتری کے لئے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کیا، پائیدار شرح نمو حاصل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے، پاکستان کو استحکام کے مرحلے سے آگے بڑھ کر طاقتور معیشت کی طرف جانا ہوگا، انشاءاللہ ہمارے اقدامات سے معاشی ترقی کا سفر مکمل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اربوں روپے جرمانے کی وصولی کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی
اسحق ڈار کی روسی ہم منصب اولیکسی اوورچک کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس
زیر گردش ڈرافٹ کی کابینہ نے کسی قسم کی منظوری نہیں دی، وزیر قانون
مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کردیا
پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت
ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر