Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، وزیرِاعظم

Now Reading:

چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، وزیرِاعظم

چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، وزیرِاعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت دورہ چین میں ہوئے معاہدوں پر پیش رفت اور پاک چین تعاون کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ چین سے تعاون کے معاہدوں پر مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، چینی اعلیٰ قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی سے ملکی معیشت کی بہتری، روزگار کے نئے مواقع اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو وزیرِ منصوبہ بندی نے اپنے حالیہ دورہءِ چین کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، چین میں 1 ہزار طلباء کو سرکاری خرچ پر جدید زرعی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے بھیجنے کیلئے لائحہ عمل مکمل ہو چکا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ رواں تعلیمی سال کے آغاز پر طلباء کی پہلی کھیپ چین بھیجی جا رہی ہے، آئندہ کھیپ پاکستان میں چینی زبان سیکھنے کے بعد چین کی جدید زرعی یونیورسٹیوں میں بھیجی جائے گی جسکی منصوبہ بندی ہوچکی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ درآمدی کوئلے پر چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے لائحہ عمل بھی حتمی مراحل میں ہے، پاکستان میں کاروباری و سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے جلد بیجنگ میں چین کے تعاون سے ایک روڈ شو منعقد کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں چینی صنعتوں کی منتقلی کیلئے اجلاس کو ایک جامع روڈ میپ پیش کیا گیا۔

Advertisement

بریفنگ میں کہا گیا کہ چینی ٹیکسٹائل، طبی و جراحی کے آلات، پلاسٹک اور چمڑے کی صنعتوں کو پاکستان میں منتقل کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کے ساتھ اشترک کیا جائے گا، 78 پاکستانی کمپنیوں نے ابتدائی طور پر چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی کیلئے اشتراک میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ نے اس حوالے سے پیش رفت اور لائحہ عمل پر جامع رپورٹ پیش کی۔

وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے اس حوالے سے اقدامات اور سفارشات کی تعریف کی۔

 وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں و افسران کو پاکستانی کمپنیوں کو چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک میں ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان،عبدالعلیم خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزراء احسن اقبال، خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
پی ٹی آئی کو کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی، نوٹیفیکیشن جاری
آئینی ترمیمی بل پر حکومت اور جے یو آئی میں ڈیڈلاک برقرار
ہمارا اسوقت پی ٹی آئی سے باقاعدہ کوئی اتحاد نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر