Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خوشخبری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےقیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے، قیمتیں بڑھانے کے نتیجے میں حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ قیمتیں کم ہونے کی صورت میں حکومت کو مطلوبہ عوامی ستائش نہیں ملتی۔

 ذرائع نے بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار مرحلہ وار دینے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چئیرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی، جبکہ کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا
انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا؛ بھارتی سازش بے نقاب
یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان بحریہ کا خصوصی پرومو جاری
قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے، صدر مملکت
طلبہ کو ملکی اور غیرملکی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں، مریم اورنگزیب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر