آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئےگیس کی قیمتوں میں 250 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کیپٹو پاور پلانٹس کیلئےگیس کی نئی قیمت 3000 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین سمیت کھاد، برف کارخانوں، سیمنٹ سیکٹر، سرکاری اورنجی بجلی گھروں کیلئے گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News